کراچی سے ٹینکرز اور ہایئڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے فیصلہ

کراچی سے ٹینکرز اور ہایئڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے فیصلہ کرلیا گیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکم کو متبادل نظام کی ہدایت جاری کردی۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر میں موجود تمام ساتوں ہایئڈرنٹس کو بتدریج ختم کرنے لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کریں، شہریوں کو پانی انکی دہلیز پر لائنوں کے ذریعے فراہم کرنے کا بندوبست کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واٹر ہایئڈرنٹس سے ماہانہ 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، واٹر ہایئڈرنٹس کا کنٹریکٹ گزشتہ سال ختم ہوچکا ہے، نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کریں گے بلکہ شہریوں کی ٹینکرز سے جان چھڑائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں ہر علاقے کو پانی فراہم کرکے پورا کیا جائے گا، ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرنا مستقل حل نہیں ہے، شہریوں کو مشکلات ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے