وزیراعلی پنجاب مریم نواز کوگلے کی کامیاب سرجری کے بعد شریف میڈیکل سٹی اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔
سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایکس پر پیغام میں بتایاکہ عید کے دن وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ہسپتال سے صوبے میں سکیورٹی، صفائی سمیت دیگر تمام امور کی براہ راست خود نگرانی کی۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ انہیں شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں میجر سرجری کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے،ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں گلے میں شدید تکلیف کا سامنا تھا۔ جسکے بعد انکی سرجری کرائی گئی۔
