گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ صوبائی حکومت افغانستان کا کیس لڑنے کے بجائے صوبے میں امن، استحکام اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ دی ۔
گورنر کےمطابق دنیا یہ کہہ رہی ہے کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جو گروہ ریاست اور آئین کو نہیں مانتا اسے سپیس دینا ناقابلِ قبول ہے۔
انہوں نےخبردارکیاکہ انتشار اورگالم گلوچ سےامن قائم نہیں ہوسکتا اورامن کے بغیر صوبےمیں سرمایہ کاری بھی ممکن نہیں،نومئی کے واقعات کے حوالے سے گورنر نے کہا کہ فیصلوں میں تاخیر انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے
