پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی

پاکستان، آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز: قومی اسکواڈ آج لاہور میں رپورٹ کرے گا

لاہور — پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوری کے اختتام پر آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جس کے تحت دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ سیریز کا پہلا میچ 29 جنوری کو کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرے اور تیسرے میچز بالترتیب 31 جنوری اور یکم فروری کو شیڈول ہیں۔

تمام میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے ہوگا جبکہ میچز کا آغاز شام 6 بجے ہوگا۔

اس سلسلے میں آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔

پی سی بی کے مطابق یہ سیریز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ یہ مارچ 2022 کے بعد آسٹریلیا کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے 2022 میں پاکستان میں ایک ٹیسٹ سیریز، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے