ٹی 20 ورلڈکپ: آئی سی سی وفد بنگلادیش بورڈ کو منانے ڈھاکہ کا دورہ کرے گا

0

ڈھاکہ – آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے وینیوز کے حوالے سے ابھی بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کا وفد بنگلادیش کے بورڈ کو منانے کے لیے ڈھاکہ کا دورہ کرے گا، جہاں ملاقات میں بنگلادیشی بورڈ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

تاہم، بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے اپنے موقف پر ڈٹ کر کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز بھارت میں نہیں کھیلیں جائیں گے۔ بنگلادیشی ٹیم اپنی میچز سری لنکا میں کھیلنے کی خواہشمند ہے تاکہ ٹیم کے تحفظات اور سلامتی کے مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر آصف نذرل کا کہنا ہے:
"ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ہم صرف محفوظ اور مناسب وینیوز میں ہی میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔”

اس فیصلے سے ورلڈکپ کے شیڈول اور وینیوز کی حتمی منظوری پر آئی سی سی کو اضافی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.