غزہ: اسرائیلی بمباری میں حماس کے مقامی کمانڈر سمیت 6 فلسطینی شہید

0

غزہ – حماس کے ذرائع کے مطابق، تنظیم کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک مقامی کمانڈر جمعرات کو وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے کا تعلق القسام بریگیڈ کے مقامی کمانڈرز میں تھا۔ حماس کی جانب سے اس واقعے کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں کی گئی، اور اسرائیلی فوج نے بھی فوری طور پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اس حملے میں مجموعی طور پر 6 فلسطینی شہید ہوئے جن میں ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ 10 اکتوبر کے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 450 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج جنگ بندی کے باوجود فضائی بمباری، ٹینکوں سے گولہ باری، براہِ راست فائرنگ اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ علاوہ ازیں، ان علاقوں میں جہاں اسرائیلی فوج موجود ہے، بلڈوزروں کے ذریعے جزوی طور پر بچی ہوئی عمارتیں بھی مسمار کی جا رہی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.