انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

0

ہرارے — آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان زمبابوے کو 8 وکٹ سے بآسانی شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان فرحان یوسف کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ زمبابوے کی ٹیم اوپنر ناتھانیئل ہلابانگانا کی نصف سنچری کے باوجود 35.5 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ہلابانگانا نے زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ 59 رنز اسکور کیے، انہوں نے 85 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، تاہم انہیں دوسرے اینڈ سے خاطر خواہ تعاون نہ مل سکا۔

زمبابوے کے دیگر بلے بازوں میں صرف برینڈن سینزیری 15 رنز کے ساتھ دہرے ہندسے میں داخل ہو سکے۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 28 رنز کی شراکت قائم کی جو ٹیم کی سب سے بڑی پارٹنرشپ ثابت ہوئی۔

پاکستانی بولرز نے شاندار نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔ علی رضا نمایاں رہے جنہوں نے 8 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے علاوہ محمد صیام، مومن قمر اور عبدالصبحان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ احمد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی بولنگ کے دباؤ کے باعث زمبابوے کی بیٹنگ لائن مسلسل مشکلات کا شکار رہی اور کوئی بڑا اسکور قائم نہ کر سکی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.