بگ بیش لیگ کا ٹائٹل پرتھ سکارچرز نے جیت لیا

0

آسٹریلیا کی بگ بیش کرکٹ لیگ کا فائنل پرتھ میں کھیلا گیا جہاں پرتھ سکارچرز نے سڈنی سکسرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ پرتھ سکارچرز کی بگ بیش لیگ میں چھٹی کامیابی ہے۔

فائنل میں سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز اسکور کیے۔ سٹیو سمتھ، جوش فلپ اور موائسز ہنریکس 24، 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ پرتھ سکارچرز کی جانب سے جہے رچرڈسن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پرتھ سکارچرز نے 133 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ مچل مارش 44 اور فن ایلن 36 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ کامیاب تعاقب کے ساتھ ہی پرتھ سکارچرز نے ایک بار پھر بگ بیش لیگ کا ٹائٹل جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.