سوات میں پی ٹی آئی ایم این اے ڈاکٹر امجد علی کے خلاف ریاست مخالف تقریر پر مقدمہ درج
سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرامجد علی کے خلاف ریاست مخالف تقریر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرامجد علی پر اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز خطاب کا الزام ہے ، ڈاکٹرامجد علی کےخلاف مقدمہ عدالتی احکامات کےتحت تھانہ کوکارئی میں درج کیا گیا ۔ ایف آئی آرمیں بغاوت، اشتعال انگیزی اورامن عامہ میں خلل کی دفعات شامل کی گئی ۔ پولیس کے مطابق درخواست گزارسجاد علی نے مقدمہ اندارج کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا