ایران کا امریکا اور اسرائیل پر دہشتگردی کی معاونت کا الزام، عالمی اداروں کو آگاہ

Iran accuses US and Israel of supporting terrorism, informs international organizations

تہران — ایران نے عالمی اداروں کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے اندر دہشتگردی اور بدامنی کی کارروائیوں میں ملوث گروہوں کی معاونت کر رہے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے فسادات غیر ملکی پشت پناہی کے تحت منظم کیے گئے، جن کا مقصد قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا اور عوامی و سرکاری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا تھا۔

ایران کی انسداد دہشتگردی فورسز نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے، جن کے دوران بڑی تعداد میں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ گرفتار کیے گئے عناصر میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے منسلک تھے اور ملک کے اندر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے دشمن قوتوں کے درجنوں کرائے کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے اسلحہ، مواصلاتی آلات اور دیگر حساس مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے فسادات اور گرفتار افراد سے متعلق ویڈیوز بھی جاری کی ہیں، جن میں سیکیورٹی کارروائیوں اور زیرِ حراست افراد کو دکھایا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا سختی سے مقابلہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے عالمی برادری کو شواہد فراہم کیے جا رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے