خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی،مرکز خضدار سے 75 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکےمحسوس ہوتے ہی علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےکھلی جگہوں پر جمع ہوگئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے