ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سندھ کے علاقے محراب پور ہالانی، میہڑ، دادو اور گردونواح میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کے مشرقی علاقے زہری و گردنواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محصوس کیے گئے۔
حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 13 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے گہرائی 13 کلو میٹر ریکارڈ کیا گیا۔ تاحال نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔