کرک : کرک انڈس ہائی وے پر ہولناک ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
کرک انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور مسافر ہائی ایس کے درمیان تیز رفتاری کے باعث ہولناک تصادم ہوا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹرالر مسافر ہائی ایس پر چڑھ گیا، جس کے باعث کئی مسافر گاڑی کے اندر پھنس گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔