بانی پی ٹی آئی کے جیل میں علاج کا ریکارڈ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال

0

بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے والے طبی معائنے اور علاج کا مکمل ریکارڈ محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اڈیالہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق مکمل تفصیل طلب کی تھی،جس پر تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق باقاعدگی سے ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ بانی کا طبی معائنہ کرتے ہیں ۔

ذرائع کےمطابق محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال ریکارڈ میں بلڈ پریشر،نبض،جسمانی درجہ حرارت اور شوگر لیول کا مکمل چارٹ شامل ہے،اس کے علاوہ آنکھوں سےمتعلق بیماری کی تفصیل بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

رپورٹ میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کی آراء،میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات سمیت  یہ ریکارڈ بھی شامل ہے کہ کس ڈاکٹر نےکب بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا،ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ باقاعدگی سے طبی معائنہ کرتے ہیں جبکہ تمام اہم علامات اور طبی معائنے کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.