پاکستان سٹاک مارکیٹ کا پوسٹ بجٹ کاروباری سیشن ۔۔۔۔ ٹیکسوں میں کوئی بڑا ہیر پھیر نہ ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد۔۔۔۔ حصص بازار نے نئی تاریخ رقم کر دی۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار 382 پوائنٹس کی غیر معمولی تیزی ۔۔۔۔ ایک لاکھ 24 ہزار 352 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ۔۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں ڈھائی ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
کاروبار تیزی سے شروع ہوا۔۔۔ Bulls نے مارکیٹ کا کنٹرول سنبھال کر Bears کو بازار میں داخلے کی اجازت نہ دی۔۔۔ چھ گھنٹے کے کاروباری سیشن میں سرمایہ کاروں نے 226 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ہزار ارب روپے کے قریب پہنچ گئی۔۔۔
مارکیٹ میں ایک ارب حصص کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 46 ارب 70 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔