پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 3000 روپے کا اضافہ
سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ایران اورامریکی کشیدگی کے تناظر میں عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہوگیا،پاکستان میں فی تولہ سونا 3000 روپے مہنگا ہو کر536562 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونے کے بھائو 2572 روپے کے اضافے سے 460015 روپے ہوگئے۔
آج پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 146 روپے بڑھکر 9094 روپے ہو گئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہوکر 5138 ڈالر کا ہوگیا۔