ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد پر آج شام فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کی گئی جس کے بعد افواجِ پاکستان نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ بازار ذخہ خیل کے مقامات مارو سر اور شاہ کوٹ سر میں شام 5 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوئی اور کچھ دیر جاری رہنے کے بعد رک گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان فورسز کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ سرحد پار بعض پوسٹوں پر آگ بھی دیکھی گئی۔
تاحال کسی جانی نقصان یا سرکاری سطح پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم سیکیورٹی ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.