خیبر میں پاک افغان سرحد پر دوبارہ جھڑپ، پاکستانی فورسز کا بھرپور جواب، افغان پوسٹوں پر آگ لگنے کے مناظر

Clashes again on Pak-Afghan border in Khyber, Pakistani forces respond forcefully, scenes of fire at Afghan posts

ضلع خیبر کے سرحدی علاقے بازار زخہ خیل میں واقع مارو سر اور شاہ کوٹ سر کے مقامات پر آج شام پاک افغان سرحد پر ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے فائرنگ کا آغاز شام 5 بج کر 15 منٹ پر کیا گیا جس کے بعد افواجِ پاکستان نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان فورسز کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ بعض افغان سرحدی پوسٹوں پر آگ لگنے کے مناظر دور سے دیکھے گئے۔ تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر نقصانات کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

فائرنگ کچھ دیر جاری رہنے کے بعد رک گئی اور علاقے میں صورتحال کو کنٹرول میں بتایا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحدی مقامات پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ دراندازی یا جارحیت کا فوری جواب دیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدی سالمیت اور شہری آبادی کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا جبکہ سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جا رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے