پاک افغان سرحد پر شدید کشیدگی، ضلع خیبر میں پاک فوج اور افغان فورسز کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے دوطرفہ فائرنگ

Intense tension on the Pak-Afghan border, heavy weapons firing between Pakistani and Afghan forces in Khyber district

ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر پاک فوج اور افغان فورسز کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپیں بازار ذخہ خیل کے علاقوں مارو سر اور شاہ کوٹ سر میں ہو رہی ہیں جہاں دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ شام پانچ بج کر پندرہ منٹ پر شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث سرحدی علاقوں میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور سیکیورٹی فورسز الرٹ ہیں۔

مزید تفصیلات موصول ہونے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے