اسرائیل کا صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندے کا تقرر، پاکستان سمیت 12 ممالک کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں  پاکستان سمیت مختلف ممالک نے اسرائیلی اقدام کو صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا گیا ہے، وزرائے خارجہ نے یکطرفہ اقدامات کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان نے کہا کہ اعلامیہ میں صومالیہ کی وحدت اور خودمختاری کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی اقدام کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور افریقی یونین کے اصولوں کی خلاف ورزی کی نشاندہی کی ہےاور اِس اقدام کو خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک نظیر قرار دیا  ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے