مشرق وسطیٰ میں فضائی حدود کی بندش، لاکھوں مسافر پھنس گئے، پاکستان کی فضائی حدود کھلی

0

مشرق وسطیٰ — ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد خطے کے 10 ممالک کی فضائی حدود مسلسل بند رہنے سے ہزاروں پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور لاکھوں مسافر اپنے سفر میں پھنس گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران، عراق، اسرائیل، کویت، بحرین، قطر اور شام کی فضائی حدود اعلانیہ مکمل طور پر بند ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات، لبنان اور اردن کی فضائی حدود بھی پروازوں کے لیے مسلسل بند ہیں۔

ایران کی فضائی حدود میں چھ روز کے بعد پہلی بار تین مسافر طیاروں کی پرواز دیکھی گئی، تاہم اس سے معمولی ریلیف ہی حاصل ہوا ہے۔

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر کھلی اور محفوظ ہیں، جبکہ فلائٹ ریڈار کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی فضائی حدود سے بعض ایئر لائنز اب بھی عمومی طور پر گریز کر رہی ہیں۔

سعودی عرب کی فضائی حدود کھلی ہیں اور وہاں کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، جس سے خلیجی مسافروں کو کچھ حد تک سہولت حاصل ہے۔

خطے میں جاری فضائی بندش کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے، اور بین الاقوامی ایئر لائنز اپنے شیڈولز میں تبدیلیاں کر رہی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.