ایران میں انتقام کی علامت: مسجد جمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا

0

تہران — ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کی مسجد جمکران کے گنبد پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا ہے، جسے انتقام کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی ساختہ MQ-9 ڈرون کو تباہ کر دیا گیا ہے اور ایران کی فضائی حدود دشمن طیاروں کے لیے غیر محفوظ ہیں۔ رائٹرز کے مطابق تہران میں ایران براڈکاسٹنگ کمپلیکس کے قریب دھماکے بھی ہوئے ہیں۔

ایرانی دارالحکومت پر اسرائیلی فوج کے نئے حملوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ صیہونی افواج نے وسطی تہران پر بمباری کا دعویٰ کیا ہے، جو گزشتہ سال کی جنگ کے بعد پہلی بار شہر کے اس حصے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، تل ابیب پر ایران کے جوابی حملوں میں 40 عمارتیں متاثر ہوئیں۔

سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکی حملے کے دوران ان کے دفتر میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کی شہادت کے بعد ایران بھر میں 40 روزہ سوگ اور 7 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.