ایران کے بعد کیوبا اگلا ہدف ہو سکتا ہے، ری پبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کا دعویٰ
واشنگٹن – امریکا کے ری پبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد کیوبا اگلا ممکنہ ہدف ہو سکتا ہے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے بعد کیوبا کو اگلے مرحلے میں دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیوبا کی “کمیونسٹ آمریت” کے دن گنے جا چکے ہیں اور وہاں کی موجودہ حکومت زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکے گی۔
لنڈسے گراہم نے مزید کہا کہ ماضی میں سب لوگ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے بارے میں بات کر رہے تھے، لیکن صدر ٹرمپ نے سخت مؤقف اختیار کیا۔
سینیٹر کے اس بیان کو امریکی خارجہ پالیسی کے ممکنہ سخت رخ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔