ایران جنگ امریکی معیشت کے لیے خطرہ، خلیجی ممالک سرمایہ کاری نکالنے پر غور
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ سے امریکی معیشت کو سنگین دھچکا لگنے کا خدشہ ہے۔ بڑے خلیجی ممالک، جن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر شامل ہیں، امریکا میں اپنی سرمایہ کاری نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے تیل کی برآمد رک جانے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں خلیجی ممالک کے بجٹ میں کمی آ سکتی ہے۔ ایسے حالات میں یہ ممالک امریکا میں سرمایہ کاری کے وعدوں پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکا میں تقریباً 2 ہزار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ممکنہ طور پر خطرے میں ہے۔ سرمایہ کاری میں کمی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ ہوگا اور اس کا اثر داخلی سیاسی صورتحال پر بھی پڑ سکتا ہے۔