بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو فائنل میں 96 رنز سے شکست

India wins T20 World Cup, defeats New Zealand by 96 runs in final

احمد آباد – India national cricket team نے New Zealand national cricket team کو فائنل میں 96 رنز سے شکست دے کر ICC Men’s T20 World Cup کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ اس فتح کے ساتھ بھارت ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بھی بن گیا۔

بھارتی شہر Ahmedabad میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کیویز کی جانب سے Tim Seifert 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان Mitchell Santner نے 43 رنز بنائے جبکہ Daryl Mitchell 17، Finn AllenJames Neesham 8 اور Glenn Phillips 5 رنز بنا سکے۔ دیگر بلے بازوں میں Jacob DuffyMark ChapmanRachin Ravindra 1 جبکہ Matt Henry بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے Jasprit Bumrah نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ Axar Patel نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ Abhishek Sharma، Hardik Pandya اور Varun Chakravarthy نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا تھا۔ بھارت کی جانب سے Sanju Samson 89 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

دیگر بلے بازوں میں Ishan Kishan نے 54 اور Abhishek Sharma نے 52 رنز بنائے۔ Hardik Pandya 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان Suryakumar Yadav بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اختتامی اوورز میں Shivam Dube 26 اور Tilak Varma 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے James Neesham نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ Rachin Ravindra نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یوں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نہ صرف فائنل اپنے نام کیا بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع بھی کر لیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے