ماسکو – روسی صدر Vladimir Putin نے امریکی صدر Donald Trump کو ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ کے جلد خاتمے کا مشورہ دیا ہے۔
روسی ایوانِ صدر Kremlin کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت متعدد عالمی امور زیر بحث آئے۔
کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون Yuri Ushakov کے مطابق بات چیت کے دوران صدر پیوٹن نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے جلد خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کو چند تجاویز بھی پیش کیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر Ukraine میں جاری تنازع، Venezuela کی سیاسی صورتحال اور عالمی تیل مارکیٹ کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ حالات میں روس اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور عالمی توانائی منڈی پر پڑنے والے اثرات کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔
