Saudi Ministry of Hajj and Umrah نے عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تمام عمرہ ویزا ہولڈرز 18 اپریل تک Saudi Arabia چھوڑ دیں۔
وزارت کے مطابق زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہی اپنے اپنے ممالک کو واپس روانہ ہو جائیں تاکہ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ مقررہ وقت کے بعد مملکت میں قیام غیر قانونی تصور ہوگا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں قید اور بھاری جرمانے شامل ہو سکتے ہیں۔
یہ ہدایات ایسے وقت میں جاری کی گئی ہیں جب مملکت میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہو رہا ہے، اور انتظامیہ عمرہ اور حج کے نظام کو منظم رکھنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
