ایف بی آر کو ٹیکس وصولی میں 610 ارب روپے کمی کا سامنا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس وصولی میں 610 ارب روپے کمی کا سامنا ہے۔ ایف بی آر نے جولائی تا مارچ 9305 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے جولائی تا مارچ 9 ہزار 305 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جبکہ نو ماہ میں نو ہزار 915 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر تھا۔

ایف بی آر کو مارچ میں بھی 187 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہے۔1367 ارب ہدف کے مقابلے میں 1180 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

سپرٹیکس اور سرچارج کی مد میں 322 ارب روپے کی وصولی سے شارٹ فال میں کمی متوقع ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے پہلے ریکوری کرلی جائےگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے