رواں مالی سال پاکستان سے لاکھوں افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے۔۔
رواں مالی کی اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2024 سے اب تک 7 لاکھ 27 ہزار 278 افراد ملازمتوں کیلئے بیرون ممالک گئے۔۔
بیرون ملک کام کیلئے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے۔۔ ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4 ہزار 345 افراد بیرون ملک گئے۔۔
خیبر پختونخواہ سے بیرون ملک کام کیلئے جانے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار ہے۔۔ سندھ سے 60 ہزار 424 افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے۔۔
قبائلی علاقوں سے 29 ہزار 937 ،،آزاد کشمیر سے 29 ہزار 591 ،، فاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 8 ہزار 621 ورکرز بیرون ملک گئے۔۔
بلوچستان سے 5 ہزار 668 جبکہ شمالی علاقہ جات سے بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد 1692 ہے۔