وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی راولپنڈی خان عاقل خان نےجلسےکی اجازت کیلئےدرخواست دے دی۔
درخواست کے متن کے مطابق تحریک انصاف ایک پرامن اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پی ٹی آئی ملک میں آئین اور قانون کی سربلندی کے لئے کوشاں ہیں، راولپنڈی میں جلسہ کرنا پاکستان تحریک انصاف کا آئینی حق ہے اجازت دی جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے نو اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا کہا کے پی سمیت پورے پاکستان سے لوگوں کو راولپنڈی بلائیں گے۔ ایک دن کا جلسہ ہے اگر این او سی نہ دیا گیا تو جہاں روکا گیا پھر وہیں احتجاجی جلسہ کریں گے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام جمہوری، آئینی اور قانونی راستے اپنائے ہیں لیکن کچھ نہیں ہو رہا، ہمارے کیسز لگ رہے ہیں نہ ہی بانی سے ملاقاتوں کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اب ہمارے پاس احتجاج کا راستہ ہی رہ گیا ہے لہذا قانون کے دائر میں رہتے ہوئے بھرپور مذاحمت اور احتجاج کریں گے۔
