بھارت کا بزدلانہ حملہ. ..بھارت کی بربریت اور بلااشتعال حملے سے مسجد شہید
بھارت نے اپنے مذموم عزائم کیلئے پاکستان پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔۔
بھارتی فوج کے شرمناک حملوں میں نہ صرف نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا بلکہ مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔۔
بھارتی فوج کے حملےمیں بہاولپور کی مسجد سبحان کو بھی شہید کردیا گیا۔
بھارتی حملے کی وجہ سےمسجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتابوں کو بھی نقصان پہنچا۔۔
سخت جنگی حالات میں بھی مذہبی مقامات اور نہتے شہریوں پر حملے نہیں کئے جاتے۔۔
بھارت نے مسجد کو شہید کر کے اپنے مکروہ عزائم کو ظاہر کردیا ہے۔۔