لاہورمیں ٹریفک چالان کی مختلف کیٹگریز کے جرمانوں میں 100 سے 150 فیصد کمی کا فیصلہ

لاہورمیں ٹریفک چالان کی مختلف کیٹگریز کے جرمانوں میں 100سے 150 فیصد کمی کا فیصلہ   کر لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد سمری کابینہ کوبھجوادی گئی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں اضافہ کیا گیا ، حکومت نے ازسر نو جرمانوں کا جائزہ لے کر دوبارہ سمری بھجوانے کا حکم دیا تھا، موٹر سائیکل اور رکشوں کی 7 کیٹگریز میں جرمانے 100  فیصد کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

سمری کے مطابق موٹرسائیکل کاجرمانہ کم سےکم1000،زیادہ سے زیادہ 2000 کرنے ، موٹرکار،موٹرجیپ کے 2000  سی سی تک جرمانے 3 ہزارسے 5  ہزار تک برقرار رہیں گے،لگژری وہیکل کی 13 کیٹگریز میں جرمانے 100  فیصد سے کم  کرنے کی تجویز ہے۔

لگژری وہیکلز کے 5  ہزار سے 20  ہزار تک جرمانے وصول کئےجا رہےتھے،نئی سمری کےمطابق 2ہزار سے 10 ہزار تک جرمانے وصول کئے جائیں گے۔

کمرشل وہیکل کیٹگری میں 100 سے 150 فیصد جرمانوں میں کمی کی تجویزدی گئی،کم سے کم 2 ہزاراور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار وصول کئے جائیں گئے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے