وزیراعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں جاری

وزیراعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ،شہباز شریف نے ترکیہ ک صدر اور امیر قطر سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان اورآذربائیجان کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ملاقاتوں میں وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں خوشگوار ماحول میں ہوئیں ،  ملاقاتوں میں عالمی سطح اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے