انڈس ریورسسٹم اتھارٹی نے ملک میں پانی کی صورتحال پر تازہ رپورٹ جاری کر دی

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے ملک میں پانی کی صورتحال پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔

پاکستان کے دریاؤں میں آج پانی کا اخراج آمد سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا،جبکہ ڈیموں میں مجموعی ذخیرہ تین اعشاریہ نو تین چھ ملین ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کےمطابق آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد بانوے ہزار دو سو کیوسک رہی جبکہ اخراج پچانوے ہزار پانچ سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا،تربیلا ڈیم میں ایک اعشاریہ پانچ سات،منگلا میں دو اعشاریہ ایک ایک اور چشمہ بیراج میں اعشاریہ دو چار ملین ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ موجود ہے۔ صوبوں کو پانی کی یومیہ فراہمی کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔

ارسا کےمطابق سندھ کو سب سے زیادہ پچاس ہزار کیوسک جبکہ پنجاب کو 44 ہزار 7 سو کیوسک پانی مل رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کو دو ہزار تین سو جبکہ بلوچستان کو پانچ سو کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے