پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا

PSL 11: Islamabad United won the toss and elected to field against Hyderabad Kingsmen

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اہم مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے سے قبل اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس اہم مقابلے کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، محمد حسنین اور محمد فائق کو ڈراپ کرتے ہوئے محسن ریاض اور سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کنگزمین نے بھی ایک تبدیلی کرتے ہوئے آصف محمود کو عاکف جاوید کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

یہ مقابلہ مڈ ٹیبل کی ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ دونوں ٹیموں کے پاس لیگ مرحلے میں اب صرف ایک، ایک میچ باقی ہے۔ ایسے میں آج کی جیت یا شکست براہ راست پلے آف کی دوڑ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ حیدرآباد کنگزمین 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 9،9 میچز کھیل کر 4،4 فتوحات حاصل کی ہیں، جس سے اس مقابلے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے