جس جس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے اس کے پیچھے جانا چاہیے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے حوالے سے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ جس طریقے سے ون کونسٹی ٹیوشنل ایونیو کو بیچا گیا سی ڈی اے کا خیال ہے کہ وہ غیر قانونی تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے معاملے پر کمیٹی بن گئی ہے، کمیٹی کے سامنے بھی یہی مؤقف رکھیں گے، جیت قانون کی ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہر ایک کے لیے قانون ہونا چاہیے، چاہے وہ امیر ہے یا غریب، یہ نہیں ہو سکتا کہ امیر کے لیے کچھ اور، غریب کے لیے کچھ اور قانون ہو، اکیس سال وہ پیسے کھلاتا رہا اور یہ پیسے کھاتے رہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تجویز دوں گا کہ جس جس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے اس کے پیچھے جانا چاہیے، میرا خیال ہے یہ معاملہ صرف بلڈنگ تک نہیں رہنا چاہیے، جوسی ڈی اے کاموقف ہے میں اس کی بھرپور حمایت کرتاہوں اور انکو سپورٹ کروں گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے