ملاقات کی فہرست میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، عدنان شہزاد مرزا کا نام فہرست میں شامل ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں فتح اللہ برکی، امیر اعجاز خان، کومل جدون کا نام بھی شامل ہے۔
ملاقات کی فہرست میں شامل وکلا کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا بھی کل اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ملاقات کے لیے کل اڈیالہ جیل آئے گی۔
