عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خودمختار ویلتھ فنڈ پر متعدد پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کر دی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے خودمختار ویلتھ فنڈ کو مکمل طور پر فعال بنانے کیلئے سخت شرائط عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان شرائد میں ان شرائط کے تحت خودمختار ویلتھ فنڈ کو کسی بھی صورت میں قرض لینے یا ادھار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ساورن ویلتھ فنڈ سے قرضوں کی ضمانتیں فراہم کرنے یا اثاثے گروی رکھنے کی ممانعت ہو، ساورن ویلتھ فنڈ سے سرکاری یا نجی اداروں یا افراد کو قرض دینے پر پابندی ہو گی۔
اسی طرح اس فنڈ کو مالیاتی اثاثے حاصل کرنے اور مالیاتی اداروں یا سرکاری ملکیتی اداروں سے کسی قسم کی سرمایہ کاری یا معاونت لینے سے روکنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
