فیفا کی ایران کو ورلڈ کپ مذاکرات کے لیے زیورخ ہیڈکوارٹرز آمد کی دعوت

FIFA invites Iran to Zurich headquarters for World Cup talks

عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ایران کی فٹبال فیڈریشن کو ورلڈ کپ 2026 میں شرکت سے متعلق اہم مذاکرات کے لیے اپنے ہیڈکوارٹرز مدعو کر لیا ہے، جسے موجودہ جیوپولیٹیکل کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم سفارتی و اسپورٹس پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فیفا نے ایرانی فٹبال فیڈریشن (FFIRI) سے کہا ہے کہ وہ 20 مئی تک زیورخ میں واقع مرکزی دفتر کا دورہ کرے تاکہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جا سکے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہو گئی تھی۔ تاہم فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے حالیہ بیان میں واضح کیا کہ ایران مقررہ شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرے گا اور اپنے میچز امریکا میں ہی کھیلے گا۔

ورلڈ کپ 2026، جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں 11 جون سے 19 جولائی تک منعقد ہوگا، میں ایران کو گروپ جی میں نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب حالیہ فیفا کانگریس کے دوران ایرانی وفد کی غیر موجودگی بھی توجہ کا مرکز بنی، جس کی وجہ کینیڈا میں امیگریشن حکام کے ساتھ پیش آنے والا تنازع بتایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق فیڈریشن کے صدر مہدی تاج اور ان کے ساتھیوں کو مبینہ طور پر نامناسب رویے کے بعد وطن واپس آنا پڑا۔

کینیڈا کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب (IRGC) سے منسلک افراد پر پابندی کے باعث یہ صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی، کیونکہ اس تنظیم کو 2024 میں دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے