مولانا ادریس قتل: کیمروں کی مدد سے جائے وقوعہ کی تصاویر حاصل کرلی گئیں، ایک دہشتگرد کی شناخت

چارسدہ: جے یو آئی کے سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مولانا محمد ادریس کو شہید کرنے والے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلی گئیں۔ 

گزشتہ روز چارسدہ میں نامعلوم افراد نے مولانا محمد ادریس کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔

مولانا ادریس کو گھر سے مدرسے جاتے ہوئے منگل کی صبح نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ ان کی سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔

تفتیشی حکام نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تصاویر حاصل کرلیں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 میں سے ایک دہشتگرد کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔

مولانا ادریس قتل: کیمروں کی مدد سے جائے وقوعہ کی تصاویر حاصل کرلی گئیں، ایک دہشتگرد کی شناخت
فوٹو جیو نیوز

ابتدائی تفتیش کے مطابق مولانا ادریس کے قتل کا منصوبہ افغانستان میں بنایا گیا اور دہشتگرد کا تعلق افغانستان سے ہے، اسکے  مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے