وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی صدر کے آبنائے ہرمز میں "پروجیکٹ فریڈم” روکنے کے اقدام کا خیرمقدم

وزیراعظم شہبازشریف نےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےاقدام کاخیرمقدم کرتےہوئے آبنائےہرمزمیں پراجیکٹ فریڈم روکنے کے اعلان کو جرات مندانہ ، بروقت اور مثبت پیشرفت قرار دے دیا ۔

سوشل میڈیا پراپنےبیان میں وزیراعظم کاکہنا تھا پاکستان اوردیگر برادرممالک خصوصاً سعودی عرب اورولی عہدمحمد بن سلمان کی درخواست پرامریکاکامثبت ردعمل خطےمیں امن، استحکام اور مفاہمت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم نےکہا پاکستان کشیدگی میں کمی،تحمل اورمذاکرات کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی حمایت جاری رکھےگا،امید ہےموجودہ پیشرفت خطے اوردنیامیں دیرپا امن اوراستحکام کا باعث بنے گی۔

 

امریکی صدرکا آبنائے ہرمز میں "پروجیکٹ فریڈم” کو عارضی طور روکنے کا اعلان

خیال رہےکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےاپنےبیان میں کہا پاکستان اوردیگرممالک کی درخواست پر ایران کے خلاف مہم کےدوران حاصل ہونے والی ہماری زبردست فوجی کامیابی اور اسکےساتھ ساتھ ایران کے نمائندوں کےساتھ ایک مکمل اور حتمی معاہدے کی جانب ہونے والی بڑی پیشرفت کے پیشِ نظر، ہم نے باہمی طور پر یہ اتفاق کیا ہے کہ اگرچہ ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی،لیکن "پروجیکٹ فریڈم” کو عارضی طور پرکچھ وقت کے لیےروک دیا جائےگا تاکہ دیکھا جا سکےکہ آیا معاہدے کو حتمی شکل دے کر دستخط کیےجا سکتے ہیں یا نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے