معرکۂ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر لاہور میں آج سے تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو رہا ہے۔
لبرٹی چوک میں مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، اسٹیج اور ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔ آج شام پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب ہوگی جبکہ تیسرے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔
شہریوں کیلئے خصوصی ٹریفک اور پارکنگ پلان جاری کر دیا گیا، تقریبات میں ریلیاں، واکس اور خصوصی پروگرام شامل ہیں۔
