ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر کے 45 انتخابی حلقوں سے 206 سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے، پارٹی صدر محمد نواز شریف نے سینئر رہنمائوں کے ہمراہ امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔
پارٹی صدرمحمد نواز شریف بورڈ ارکان کی مشاورت سے حتمی امیدواروں کا فیصلہ کریں گے، انٹرویوز میں کامیاب امیدواروں کو 30 روز میں پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔
پارلیمانی بورڈ کے ارکان میں خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، امیر مقام، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمن، محمد صفدر اور برجیس طاہر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ شاہ غلام قادر، راجہ محمد فاروق حیدر، مشتاق منہاس، چوہدری محمد سعید اور چوہدری طارق فاروق بھی بورڈ کے ارکان میں شامل ہیں، اجلاس میں نجیب نقی خان، افتخار گیلانی اور چوہدری عبدالرحمن بھی شریک ہوئے
