ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ انمول عرف پنکی کے خلاف لاہور اور اطراف کے اضلاع میں درج مقدمات کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، جلد پنجاب پولیس سے بھی مقدمات کی تفصیلات مل جائیں گی۔
تفتیشی حکام کے مطابق انمول عرف پنکی کی 3 مزید مقدمات میں گرفتاری ڈالی جائے گی، تینوں مقدمات ضلع ساؤتھ کے ہیں، پولیس انمول عرف پنکی کا دوبارہ ریمانڈ لینے کی کوشش کرے گی۔
حکام کے مطابق انمول عرف پنکی کا ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد انویسٹی گیشن ساؤتھ پولیس کے حوالے کیا جائے گا، اب تک انمول عرف پنکی کے دو گھر کراچی میں سامنے آچکے ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق گلستان جوہر اور جمشید کے علاقے میں انمول عرف پنکی کے گھر واقع ہیں۔
