پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر یا بیرون ملک سے مساوی امتحان میں کامیابی لازم قرار دیدی گئی۔
ایف ایس سی پری میڈیکل یا مساوی امتحان کم از کم 60 فیصد نمبرز کے ساتھ پاس ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔
پی ایم ڈی سی نے ہدایت کی کہ بیرون ملک اداروں میں داخلہ لینے والے تمام طلبہ مقررہ معیار پر سختی سے عمل کریں۔
طلبہ آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ پروویژنل رجسٹریشن اور این آر ای کیلئے اہل تصور کیا جائے، طلبہ مزید معلومات کیلئے پی ایم اینڈ ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
