بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری کے حوالے سے قطر کے تعمیر گروپ کو سہولیات  فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔  کہا ہے قطر پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم سے قطر کے تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا، سیاحت، ہوٹلنگ، ہاسپیٹیلٹی اور رئیل اسٹیٹ و تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔

وزیر اعظم کو تعمیر گروپ کے بانی نے گروپ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔ محمد حسین آل علی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی اور کاروبار و بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات کی تعریف بھی کی۔ کہا ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت مثبت اقدامات کر رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے