پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن بھی آج بڑی ریلی نکالے گی۔
خطے کے 24 حلقوں میں 1368 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں،24 حلقوں میں 396 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، انتخابات میں 266 آزاد امیدوار بھی حصہ لیں گے، 7 خواتین امیدوار بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
گلگت بلتستان میں کل ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 80 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 3 ہزار 772 ہے، خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 708 ہے۔
گلگت بلتستان پولیس کے مطابق خطے میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش اور مکمل قابو میں ہے، یکم مئی سے اب تک پرامن ماحول میں مجموعی طور پر 614 سیاسی سرگرمیاں منعقد ہو چکی ہیں، اب تک 62 بڑے عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔
خطے بھر میں اب تک 217 عوامی نشستیں اور افتتاحی تقریبات منعقد ہوئیں، 243 دفاتر قائم اور 92 سیاسی جلوس نکالے گئے۔
پولیس حکام نے ہدایت کی کہ عوام انتخابی عمل کے دوران ذمہ داری، برداشت اور قانون پسندی کا مظاہرہ کریں، شہری انتخابی ضابطہ اخلاق اور ملکی قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں، افواہوں، اشتعال انگیز بیانات اور منفی پروپیگنڈے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
گلگت بلتستان پولیس نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا اطلاع کے لیے شہری فوری طور پر ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔
