مری میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کے لیے خصوصی انتظامات مکمل، دفعہ 144 نافذ

ملکۂ کوہسار مری میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک بھر سے آنے والےسیاحوں کی متوقع بڑی تعداد کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کےمطابق عیدکےموقع پرمری میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہےتاکہ ٹریفک اورامن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھاجاسکے،سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت کے لیےمختلف مقامات پر فیسلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کاکہنا ہےکہ متوقع رش کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسو سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کیے گئے ہیں، جو شہرمیں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں معاونت کریں گے۔

مزید برآں مال روڈ پر فیملیز کے لیے خصوصی سہولت فراہم کرتے ہوئے بیچلر ٹورسٹس کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاکہ سیاح خاندانوں کو بہتر اور پرسکون ماحول میسر آسکے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے