عیدالاضحیٰ کی آمد کیساتھ کانگو وائرس کے خطرات بڑھنے کا خدشہ

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری قربانی کے لیے جانور خریدتے اور سنبھالتے وقت احتیاطی تدابیر اپنائیں، عیدالاضحیٰ کے دوران جانوروں پر چیچڑ مار سپرے ضرور استعمال کریں۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ قربانی کے وقت دستانے، ماسک اور حفاظتی لباس کا استعمال کیا جائے، جانوروں کے خون اور آلائشوں کو براہِ راست ہاتھ لگانے سے گریز کیا جائے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ کانگو وائرس چیچڑ کے کاٹنے یا متاثرہ جانوروں کے خون سے منتقل ہوتا ہے، بخار، جسم میں درد یا خون بہنے کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طبی امداد حاصل کریں۔

طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہری صفائی اور حفاظتی اصولوں کا خاص خیال رکھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے