راولپنڈی اسلام آباد کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

راولپنڈی اوراسلام آباد کےبعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی،پی ٹی اے حکام نے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی تصدیق کردی۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق ایک آپریٹر کےنیٹ ورک میں آپٹیکل فائبرکیبل کٹنے کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی،بعض سروس فراہم کرنے والے اداروں کی ملحقہ علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق متاثرہ نیٹ ورک کی بحالی کے لیےٹیمیں کام کر رہی ہیں اورآپٹیکل فائبر کیبل کی مرمت کا عمل جاری ہے،متاثرہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس چند گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان ہے،ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے